ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا عالم مجاہد آیت اللہ محمدی گیلانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے عالم مجاہد مرحوم آیت اللہ محمدی گیلانی کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد مرحوم آیت اللہ آقائ محمد گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر مرحوم کے محترم خاندان، پسماندگان، دوستوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتاہوں۔ عدلیہ، گارڈین کونسل ،خبرگان رہبری کونسل اور مجمع تشخیص مصلحت نظام جیسے اہم اداروں میں گرانقدر خدمات سب پر آشکار ہیں۔اس سے قبل انقلابی تحریک کے آغاز سے ہی حضرت امام رضوان اللہ تعالی علیہ کے ساتھ ہمراہی، وفاداری اور ان کے ہمراہ صمیمانہ استقامت و پائداری ، اس فاضل اور ممتاز عالم دین کی ناقابل فراموش خصوصیات ہیں۔اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں، کہ وہ مرحوم پر اپنی رحمت اور فضل و کرم نازل فرمائے اور ان کے درجات کو بلند و بالا فرمائے۔ انشاء اللہ

سید علی خامنہ ای

19/تیر ماہ/1393

700 /