ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین فشارکی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین فشارکی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

متقی اور پرہیزگار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ رحمت اللہ فشارکی کی رحلت پر مرحوم کے اہل خانہ ، دوستوں اور ان کے شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ میں نے بھی حوزہ علمیہ مشہد مقدس میں ادبیات عرب کے بعض حصہ کا مرحوم سے استفادہ کیا ۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

24/خرداد/1393

700 /