ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا آیت اللہ آقائ حاج سید محمد باقر شیرازی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ آقائ حاج سید محمد باقر شیرازی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ آقائ حاج سید محمد باقر شیرازی کی رحلت پر اپنے ایک  پیغام میں تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

بزرگ عالم دین مرحوم آیت اللہ آقائ حاج سید محمد باقر شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے محترم خاندان، فرزندوں، دوستوں اور ارادتمندوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں، اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے اور ان کے مجاہد والد مرحوم حضرت آیت اللہ آقائ حاج سید عبد اللہ شیرازی اعلی اللہ مقامہ کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خآمنہ ای

24/ اردیبہشت /1393

700 /