ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بارہ فروردین اسلامی جمہوریہ ایران کے دن کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 920 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے بارہ فروردین اسلامی جمہوریہ ایران کے دن کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کمیشن نے920 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سےموافقت کی اور اسے منظور کرلیا ۔

700 /