ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایک حکم میں جناب سید مہدی قریشی ارومیہ کے امام جمعہ مقرر

صوبہ مغربی آذر بائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور ارومیہ کے امام جمعہ کا تقرر/حجۃ الاسلام حسنی کی خدمات اور تلاش کا شکریہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حسنی کی انقلابی اور شائستہ خدمات اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حجۃ الاسلام جناب سید مہدی قریشی کو صوبہ مغربی آذر بائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور ارومیہ کا امام جمعہ کا مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام جناب سید مہدی قریشی دامت افاضاتہ

ارومیہ کے امام جمعہ جناب حجۃ الاسلام حسنی دامت  تائيداتہ کئی برسوں تک انقلابی اور شائستہ خدمات انجام دینے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں لہذا میں جنابعالی کو ارومیہ شہر کا امام جمعہ اور صوبہ مغربی آذربائیجان میں ولی فقیہ کا نمائندہ تعینات کرتا ہوں۔

صوبہ کے شریف اور مؤمن  عوام نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مقابلے کے دشوار اور سخت امتحان کو کامیابی کے ساتھ عبور کیا اور دلی گہرائی اور معرفت کے ساتھ مجاہدت کی اگلی صفوں میں حاضر رہے ہیں۔ صوبہ کے مؤمن عوام گذشتہ برسوں سے لیکر اب تک انقلابی بصیرت، آگاہی اور باہمی اتحاد و انسجام کے ساتھ  اس سرحدی صوبہ میں امن و اماں کی صورتحال برقرار کرنے میں کامیاب و کامراں رہے ہیں۔ جناب عالی سے توقع کی جاتی ہے کہ اپنی عالمانہ و عقلمندانہ تلاش و کوشش ، جوان نسل کے تعاون ، جوش و جذبے ، ثقافتی خدمات کے فروغ کے ساتھ اور نماز جمعہ کے اہم مقام سے استفادہ کرتے ہوئے اس راہ پر محکم اور استوار اقدامات عمل میں لائیں۔ علماء اعلام، حوزہ و یونیورسٹی کی ممتاز شخصیات اور عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ گہرا رابطہ جنابعالی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرےگا۔ انشاء اللہ۔

میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے جناب حسنی اور جنابعالی کی کامیابی اور توفیق طلب کرتا ہوں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ

سید علی خآمنہ ای

25/دیماہ/1392

700 /