ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک حکم میں:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےسعید جلیلی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کردیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں  سعید جلیلی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب آقائ ڈاکٹر سعید جلیلی

اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کی حیثیت سے حالیہ  چند برسوں میں آپ کے گرانقدر تجربات کے پیش نظر اور جنابعالی کی خدمات و زحمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رواں دور میں رکن مقرر کرتا ہوں۔

خداوند متعال سے جنابعالی کی توفیقات کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

21/شہریور/1392

700 /